Breaking News

ہمارے بارے میں ---- About us





سرگودھا اپ ڈیٹس ایک معتبر اور مستند ویب سائیٹ ہے جس کا اولین مقصد عوام کو تازہ ترین خبروں سمیت حالات حاضرہ سے آگاہ رکھنا ہے ۔سرگودھا اپ ڈیٹس کا مقصد لوگوں کو ملکی و بین الاقوامی حالات و واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔ اس ویب سائیٹ کا مقصد یہ بھی ہے کہ اس ویب سائیٹ کے ذریعے اردو کی ترویج کے لئے بھی کام کیا جائے۔ سرگودھا اپ ڈیٹس اپنے قارئین کو غیر جانبدار رہتے ہوئے بغیر کسی سماجی ، لسانی و مذہبی اختلافات کے علاقائی ، قومی و بین الاقوامی صورتحال سے باخبر کرنا ہے۔ علاوہ ازیں قارئین کی تفریح اور معلومات کی فراہمی کے لئے معروف لکھاریوں کے چند دلچسپ مضامین ، منتخب تحریریں اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے طبی مسائل کے حل کیلئے ماہر ڈاکٹرز اور حکیموں کے مفید مشورے بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔


سرگودھا اپ ڈیٹس میں عوام کے لئے درج ذیل سلسلے مستقل بنیادوں پر جاری کئے گئے ہیں۔ وقت گزرنے اور ضرورت کے پیش نظر سلسلوں میں تبدیلی کردی جاتی ہے۔ فی الوقت جو مستقل سلسلے جاری ہیں ان کے بارے میں مختصر تعارف ذیل میں دیا جارہا ہے :-

1)..... قومی خبریں :
اس سلسلہ میں پاکستان میں ہونے والے حالات و واقعات کی اہم خبریں پیش کی جاتی ہیں تاکہ ہمارے قارئین ملکی صورتحال سے باخبر رہ سکیں۔ اس ضمن میں ایسی خبروں سے اجتناب کیا جاتا ہے جن سے اختلافی پہلو نکلتے ہوں۔

2)..... بین الاقوامی خبریں :
بین الاقوامی خبروں کے سلسلہ میں پوری دنیا میں واقع ہونے والے حالات و واقعات کے متعلق خبریں شائع کی جاتی ہیں۔ ایسی خبروں سے اجتناب کیا جاتا ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو۔ اس کے علاوہ اس سلسلہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے حالات و واقعات اور ان کی تقاریب اور خبروں کو ترجیحی بنیادوں پر شائع کیا جاتا ہے۔

3)..... ضلع سرگودھا کی خبریں :
سرگودھا اپ ڈیٹس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ضلع سرگودھا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی نیوز ویب سائیٹ ہے۔ سرگودھا اپ ڈیٹس پر ضلع سرگودھا کی تمام خبریں سب سے پہلے نشر کی جاتی ہیں۔ ضلع سرگودھا کے نواحی علاقوں مثلاً بھلوال ، بھیرہ ، کوٹ مومن ، سلانوالی ، پھلروان ، جھاوریاں ، ساہیوال ، شاہ پور و دیگر نواحی موضع جات اور چکوک کی ایسی تمام خبریں جو پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر نظر انداز کردی جاتی ہیں انھیںسرگودھا اپ ڈیٹس پر شائع کیا جاتا ہے تاکہ ضلع سرگودھا کی عوام کو اپنی تمام خبریں پڑھنے کو ملتی رہیں۔

کالم / فیچرز / مضامین:
اس سلسلہ میں معروف لکھاریوں کی تحاریر جن میں کالم ، فیچرز اور مضامین وغیرہ شائع کئے جاتے ہیں۔ ایسی تحریروں کو ترجیحی بنیادوں پر شائع کیا جاتا ہے جن کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہو۔

منتخب تحریریں :
اس سلسلہ میں قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اردو ادب کی شاہکار منتخب تحریریں شائع کی جاتی ہیں۔ تحریروں کے انتخاب میں قارئین کے ذوق اور پسند کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

بچوں کی دنیا / گوشہ ءادب / خواتین کارنر / صراط مستقیم :
بچوں کی دلچسپی کے لئے خصوصی طور پر ”بچوں کی دنیا“ کا سلسلہسرگودھا اپ ڈیٹس کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں دلچسپ کہانیاں ، نظمیں ، لطیفے و دیگر تحاریر کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح ادبی تحریروں سے مزین گوشہ ءادب بھی عاسرگودھا اپ ڈیٹس کا حصہ ہے۔ خواتین کے لئے خواتین کارنر کے نام سے الگ سے سلسلہ شامل کیا گیا ہے جبکہ دینی معلومات و علوم کے لئے ”صراط مستقیم“ کے عنوان سے گوشہ بھی سرگودھا اپ ڈیٹس کا حصہ ہے۔

دیگر اہم سلسلے :
مندرجہ بالا سلسلوں کے علاوہ سرگودھا اپ ڈیٹس پر قارئین کی دلچسپی اور پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر اہم سلسلے بھی شامل کئے گئے ہیں جن کا مختصر تعارف حسبِ ذیل ہے :
سرگودھا کی تاریخ
سرگودھا کا ماضی
سرگودھا میں ملازمت کے مواقع
سرگودھا کے رسائل و جرائد
اردو کتب ڈا?ن لوڈ پورٹل
سلسلہ شب و روز سرگودھا
دبستان سرگودھا
سیاسیات سرگودھا


سرگودھا اپ ڈیٹس اپنے قارئین کی آراءکا بھی خیر مقدم کرتی ہے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ اگر وہ اس نیوز ویب سائیٹ میں کوئی تبدیلی دیکھنا چاہیں یا کوئی تجویز پیش کرنا چاہیں تو ہمیں ضرور آگاہ کریں۔ مزید برآں ہماری اس ادنیٰ سی کاوش پر اپنا فیڈ بیک ضرور مہیا کریں تاکہ آپ کی آراءکی روشنی میں ہم اس ویب سائیٹ کو مزید بہتر سے بہتر بناسکیں ، شکریہ۔


آپ اپنی آراء، تجاویز ، شکایات و دیگر امور کیلئے مندرجہ ای میل کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں :-

sargodha.updates@gmail.com