Breaking News

پھلروان : لوڈر ٹرالہ نہر میں گرنے سے 2400 گٹو چینی نہر میں بہہ گئی ‘ لاکھوں روپے کا نقصان



پھلروان(عاطف فاروق ڈاٹ کام)چینی کا لوڈ ٹرالہ نہر میں جا گرا،لاکھوں کی چینی پانی میں بہہ گئی ، ڈرائیور معجزاتی طور پر محفوظ ۔تفصیلات کے مطابق تقریباًچوبیس سو گٹو چینی لوڈ کر کے ٹرالہ نمبر 7285RILشاہ پور سے اسلام آباد جا رہا تھا پھلروان چکیاں کے نزدیک سڑک تعمیر ہونے اور بارش کی وجہ سے بننے والے
کیچڑ سے گزرتے ہوئے اسکے ٹائر پھسل گئے
اور بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا ۔ٹرالے کا ڈرائیومحمد اسلم جو کہ منڈی بہاوالدین کا رہائشی ہے معجزاتی طور پر شدید زخمی ہونے کے باوجود بچ گیا ۔