Breaking News

ڈپٹی کمشنر سرگودہا 10 فروری کو بھیرہ میں کھلی کچہری لگائینگے‘ عوام کو مسائل کے حل کیلئے شرکت کی دعوت



Sargodha: Diputy Commissioner Sargodha (DC-Sargodha) Chaudhary Liaqat Ali Chatha
سرگودہا (عاطف فاروق ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ 10 فروری 2018 ء کو بھیرہ میں کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کریں گے علاوہ ازیں تحصیل بھیرہ کے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کے دورے کے علاوہ اراضی ریکارڈ سنٹر بھیرہ
،ڈومیسائیل برانچ اور ریونیو برانچ کا معائنہ بھی کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ دس فروری بروز ہفتہ تحصیل بھیرہ کے سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کا دورہ کرنے کے علاوہ تحصیل آفس میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹر ائزیشن ‘ ڈومیسائل برانچ او رریونیو برانچ کے معائنہ کے علاوہ کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل بھی سنیں گے ۔ترجمان ڈپٹی کمشنر آفس سرگودھا کے جاری کردہ مراسلہ میں بھیرہ اور گردونواح کی عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شریک ہوکر اپنے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو اپنے مسائل سے آگاہ کریں ۔ یاد رہے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تمام ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز حضرات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے ضلع کی تمام تحصیلوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں تاکہ عوامی مسائل کے حل کے بروقت اور فوری اقدامات کئے جاسکیں ۔ بھیرہ میں منعقد کی جانے والی کھلی کچہری بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔