Breaking News

غالب لائبریری سرگودھا میں تعمیرومرمت اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری‘ ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کی تکمیل کیلئے حتمی ڈیڈ لائن دیدی



غالب لائبریری سرگودھا میں تعمیرومرمت اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری‘ ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کی تکمیل کیلئے حتمی ڈیڈ لائن دیدی
سرگودہا ( عاطف فاروق ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے غالب لائبریری جناح ہال کمپنی باغ کی تعمیر ومرمت اور تز ئین وآرائش کیلئے پندرہ فروری کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے تعمیراتی کام کے معیار پر فوکس رکھنے اور لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کمپیوٹر اور انٹر نیٹ سے منسلک کرنے کی ہدایت کر دی
ہے تاکہ سٹوڈنٹس اور دیگر شہری لائبریری سے بھر پور استفادہ حاصل کرسکیں۔ وہ آج جناح ہال میں غالب لائبریری کی تزئین وآرائش کے کام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ایم این اے چوہدری حامد حمید ‘ مےئر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نوید ‘اسسٹنٹ کمشنر عدنان شہزاد ‘ چوہدری لیاقت علی وڑائچ ‘ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ‘ سی ای او ایجوکیشن رانا محمد اظہر خان ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر کالج سرفراز احمد گجر ‘ چیف آفیسر کارپوریشن رانا جمیل اختر‘ چوہدری عبدالرشید‘ ندیم خاور اور لائبریرین عبدالصبور کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے لائبریری کی تزئین وآرائش کیلئے چوہدری لیاقت علی وڑائچ کی ذاتی دلچسپی او رخدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ صدقہ جاریہ ہے جس سے شہریوں بالخصوص سٹوڈنٹس کو اچھے ماحول میں کتب بینی کا شوق پیدا ہو گا او رجہاں پر ادبی سرگرمیاں فروغ پائیں گی جس کیلئے ایک انٹلیکچوئل بورڈ قائم کیاجارہاہے ۔ڈپٹی کمشنر نے لائبریری کی فول پروف سیکورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے ‘ وال تھرو گیٹس ‘ ایل سی ڈی ‘ لائٹنگ اور سیوریج کے نظام کے ساتھ ساتھ اےئرکنڈیشنر اور مخیر حضرات اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے کتابوں کیلئے الماریاں بنائی جارہی ہیں۔ اس موقع پر لائبریرین عبدالصبورنے بتایا کہ لائبریری کی تزئین وآرائش کا 70فیصد کام مکمل کیا جاچکاہے جس میں فلور ٹائل ‘ فرنیچر او ردیگر کام کے علاوہ اخبارات سٹور کرنے کیلئے کمرے کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں واش رومز کی تعمیر کی منظوری حاصل کر لی جائیگی ۔ اسی طرح لائبریری میں فال سیلنگ بھی کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر چوہدری لیاقت علی وڑائچ نے اجلاس کو لائبریری کی تزئین وآرائش کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اپنی طر ف سے یو پی ایس ‘چا رکمپیوٹر اور انہیں انٹر نیٹ سے منسلک کرنے کے علاوہ کتابوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون کایقین دلایا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے لائبریری کیلئے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے لائبریری او رجناح ہال کی تزئین وآرائش کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔درین اثنا ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں مسجد کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے متعلقہ محکمہ کو مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کی رجسٹریشن اور تعمیر کیلئے منظوری کیلئے کیس ترجیحی بنیادوں پر کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کمیٹی کا باقاعدگی سے ماہانہ اجلاس منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا او رکہاکہ مساجد کی منظوری اور رجسٹریشن کیلئے فراخ دلی کا مظاہرہ کیاجائیگا تاکہ لوگوں کو اپنے اپنے عقائد ونظریات کے مطابق عبادت کا حق حاصل رہے ۔ انہوں نے آئندہ اجلاس میں زیر التوا کیس پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر طارق خان نیازی ‘ اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عدنان شہزاد ‘ قاری احمد علی ندیم ‘ مولانا غلام مصطفی ‘ پیر جاوید قادری ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری اور دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔