Breaking News

عطائی معالجوں کی شامت آگئی- ضلع بھر میں 66 عطائیوں کے اڈے سیل‘کاروائی کا آغاز کردیا گیا



سرگودھا: عطائی معالجوں کی شامت آگئی- ضلع بھر میں 66 عطائیوں کے اڈے سیل‘کاروائی کا آغاز کردیا گیا
سرگودھا(عاطف فاروق ڈاٹ کام)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے ضلع میں عطائیوں کے خلا ف کارر وائی میں 66عطائیوں کے اڈے سیل کر کے ان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں عطائیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کمیشن کی ٹیموں نے ضلع سرگودھا میں کمیشن کی
ٹیموں نے گزشتہ ایک ہفتہ جن 66اڈوں کو بند کیا ان میں سب سے زیادہ 42 ایلوپیتھی عطائی ،12 جعلی دندان ساز،آٹھ ہڈی جوڑاورچاردوسرے عطائی شامل تھے ۔تحصیل سرگودھامیں 30عطائیوں کے اڈے سربمہر کیے گئے ،جن میں 18ایلوپیتھی عطائی ، سات دندان ساز اور پانچ ہڈی جوڑ تھے۔تحصیل سلانوالی میں جن 19عطائیوں کے اڈوں کو بند کیا گیا جبکہ ضلع سرگودھا کی باقی تحصیلوں کوٹ مومن،شاہ کوٹ، بھلوال اور بھیرہ میں 17عطائیوں کی جعلی علاج گاہوں کو سیل کیا گیا ۔جو عطائی کمیشن کی ٹیموں کی اطلاع پاکر اپنے اڈوں کو بند کر گئے تھے،ان کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قانون کے تحت ان کے خلاف کارروائی کرے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایاکہ کمیشن نے صوبہ بھر میں عطائیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے اورکمیشن کی ٹیمیں تمام اضلاع اور تحصیلوں میں مسلسل کام کرتی رہیں گی۔کمیشن نے 7,000سے زائد اتائیوں کے اڈے سیل کرکے انھیں تقر یباپانچ کروڑ 50لاکھ کے جرمانے کیے ہیں۔ کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عطائیوں سے علاج نہ کروائیں اوران کے بارے میں اطلاع کمیشن کی مفت ہیلپ لائن 0800 00742 پر کریں۔