Breaking News

سعودی عرب میں بُرج خلیفہ سے بھی بڑی عمارت تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیدیا گیا



saudi arabia gave contract to build the world longest building - سعودی عرب میں بُرج خلیفہ سے بھی بڑی عمارت تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیدیا گیا
ریاض( عاطف فاروق ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بلند عمارت تعمیر کرنے کا باقاعدہ طور پر ٹھیکا دے دیا گیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برج خلیفہ سے بھی اونچی دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت کو تعمیر کرنے کا باقاعدہ
طور پر معاہدہ طے پاگیا ہے۔عمارت کی ڈویلپر جدہ اکنامک کمپنی نے عمارت کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کا ٹھیکہ مقامی تعمیراتی کمپنی الفوزان جنرل کنٹریکٹنگ کو دیا ہے یہ تعمیراتی کمپنی12 ماہ میں صرف انفرا اسٹرکچر تعمیر کرے گی بقیہ کام علیحدہ ہیں۔بعدازاں عمارت کی فنشنگ اور تکمیل 2020ء تک ہوگی مجموعی طور پر عمارت کی تعمیر پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، یہ عمارت ایک ہزار میٹر (3 ہزار 281 فٹ ) بلند ہوگی جب کہ برج خلیفہ 828 میٹر بلند ہے۔ اس عمارت کو 2013ء میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مختلف رکاوٹوں کے سبب اس کی تکمیل میں تاخیر ہوتی جارہی ہے۔