Breaking News

وزیر اعظم کے خصوصی ترقیاتی پروگرام کے تحت سرگودہا کی 480 میں سے 387 سکیمیں مکمل کرلی گئیں



Sargodha: Commissioner Sargodha Division Nadeem Mehbood chairing the meeting of prime minister special program for development - وزیر اعظم کے خصوصی ترقیاتی پروگرام کے تحت سرگودہا کی 480 میں سے 387 سکیمیں مکمل کرلی گئیں
سرگودہا (عاطف فاروق ڈاٹ کام ) کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدا یت کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ سکیمیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کی
جائیں ۔ اس پروگرام کے تحت فیز ون کے تحت ڈویژن بھر میں 480سکیموں کیلئے 96کروڑ 39لاکھ روپے کے جاری کئے گئے فنڈزمیں سے 76کروڑ روپے کے اخراجات سے ان سکیموں پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکاہے او ران میں سے 387سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ انہوں نے یہ بات آج اس پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں پر ہونے والے کام کی رفتار کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے بتائی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ او رڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری قدیر ا حمد کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اورویڈیو لنک کے ذریعے ڈویژن کے دیگر اضلاع ڈپٹی کمشنر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ ضلع سرگودہا میں 383سکیموں کیلئے 77کروڑ 34لاکھ روپے میں سے 62کروڑ 33 لاکھ روپے کے اخراجات سے ان سکیموں پر 81فیصد کام مکمل ہو چکاہے اور 320سکیمیں مکمل ہوچکی ہے اسی طرح ضلع خوشاب میں 32 سکیموں کیلئے 13کروڑ کے جاری کئے گئے فنڈز میں سے 9کروڑ 30لاکھ روپے کے اخراجات سے 25سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں او رباقی سکیموں پر 71فیصد کام مکمل کر لیاگیاہے ۔ اسی طرح ضلع میانوالی کی 65سکیموں کیلئے چھ کروڑ میں سے چار کروڑ 42لاکھ روپے کے اخراجات سے 42 سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں دیگر سکیموں پر 74فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ڈویژن بھر میں 2017-18کے فیز سکینڈ کے تحت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 111سکیموں کیلئے 35کروڑ 23لاکھ ‘ محکمہ بلڈنگ کی سات سکیموں کیلئے چھ کروڑ تیس لاکھ روپے ‘ محکمہ ہائی ویز کی 22سکیموں کیلئے 18کروڑ 53 لاکھ روپے جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی 150سکیموں کیلئے 41کروڑ روپے کے زائد فنڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔


Widget is loading comments...