Breaking News

پی ایچ اے کے تحت 40 سکیموں پر 7.5 کروڑ خرچ ہونگے‘سکیموں کی تکمیل کیلئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر



baagh e jinnah sargodha - company bagh sargodha - sargodha company bagh - PHA Sargodha will spent 1.5 crore for upgradation of company bagh sargodha - پی ایچ اے کے تحت 40 سکیموں پر 7.5 کروڑ خرچ ہونگے‘سکیموں کی تکمیل کیلئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر
سرگودہا (عاطف فاروق ڈاٹ کام)کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 کے تحت پی ایچ اے کی 40 سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان سکیموں کی تین ماہ کے اندر اندر تکمیل کو یقینی
بنانے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ ان سکیموں پر ساڑھے سات کروڑ روپے کے فنڈ خرچ ہو رہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے آج پی ایچ اے کی سکیموں پر کام کی رفتا رکا جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وائس چےئر پرسن پی ایچ اے ڈاکٹر نادیہ عزیز ‘ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ ‘ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملک جاوید نسیم کے علاوہ رانا شاہد عمران ‘ محمد عرفان بٹ ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمان نیازی ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے میاں طاہر جمیل اورپی ایچ اے کے کنسلٹنٹ نے بھی شرکت کی۔کمشنر نے پی ایچ اے حکام کو شہر کی خوبصورتی او ربہتری کیلئے ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے سکیموں کی تکمیل کیلئے 31 مارچ 2018کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔انہوں نے کمپنی باغ کی خوبصورتی کیلئے بھر پور اقدامات کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے بتایاکہ اس منصوبہ پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے اخراجات ہو رہے ہیں ۔ جس سے کمپنی باغ میں واکنگ ٹریک ‘ پارکس ودیگر منصوبے شامل ہیں ۔ کمشنر نے شہر میں تین پارکس ‘ اے بلاک ‘ ایکس بلاک اور وائی بلاک جوہرکالونی کی بحالی او رتزئین وآرئش کیلئے بھر پوراقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ان پارکس کی خوبصورتی پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے اخراجات کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح شہر کے تین اوور ہیڈ برجز پر لائٹس لگانے پر پچاس لاکھ روپے جبکہ شہر کے تین اہم چوکس چاندی چوک ‘ شیر پاؤ چوک او ر85جھال کی تعمیر پر پچاس لاکھ روپے ‘ پی ایچ اے کی نرسری کے قیام پر پچا س لاکھ روپے جبکہ لاہور روڈ ‘ کلب روڈ ‘ چاندی چوک ‘ قینچی موڑ سے جناح کالونی نہر کے اطراف ‘ ڈی بلاک ‘ یوسف پارک اور 78 پل کی خوبصورتی اور گرین بیلٹ پر ستر لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ اس کے علاوہ پی ایچ اے کی اپنی بیس سکیموں پر دو کروڑ سے زائد کے اخراجات ہو رہے ہیں جن میں سے اکثر سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں او رباقی سکیمیں تکمیل کے آخری مراحل میں شامل ہو چکی ہیں ۔اس پروگرام کے تحت ٹاہلی چوک پر گلاس ہاوس کی تعمیر پر بیس لاکھ روپے کی لاگت سے 85فیصد کام مکمل ہو چکاہے ۔ اسی طرح پی ایچ اے کی موجودہ نرسری کی اپ گریڈیشن کیلئے 19لاکھ 46ہزار روپے کی لاگت سے پودوں کی خریداری کاکام ایک ماہ میں مکمل کرلیاجائیگا۔ڈی سی ہاؤس کی دیوار کے ساتھ لائٹنگ اور پینا فلیکس کی تنصیب کا 98فیصد کام مکمل ہوچکاہے ۔ جناح ہال کی عمار ت پر ایل ای ڈی لائٹ کی تنصیب پر پونے سات لاکھ روپے اور تکون جھال چکیاں کی خوبصورتی پر بیس لاکھ روپے کی لاگت سے کام مکمل ہوچکاہے ۔ گرین بیلٹ اور فیسٹیول کیلئے پودوں کی سپلائی کے لئے 17 لاکھ 66ہزار روپے خرچ ہوئے ۔ علاوہ ازیں پندرہ لاکھ روپے کی لاگت سے 33 بلاک کے پارک کی خوبصورتی او ربحالی ‘ 34بلاک ‘ 9نمبر چونگی سے نہر کے اطراف خوبصورتی او رگرین بیلٹ کاکام ایک ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ سرگودہا شہر میں آلودگی کے خاتمہ کیلئے 19لاکھ روپے کی لاگت سے شجر کاری کاکام دوماہ میں جبکہ پی ایچ اے کی دیوار کی تعمیر تین ہفتے اور سٹیڈیم روڈ کی ٹف پیور ‘ لائٹس اور گرین بیلٹس پر 19 لاکھ ر وپے کی لاگت سے دو ماہ کے اندر کام مکمل کرلیاجائے گا ۔
commissioner sargodha division nadeem mehboob charing the PHA Sargodha meeting - کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب پی ایچ اے کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں


Widget is loading comments...