Breaking News

موبی لنک بازی لے گیا‘ کمپنی نے صارفین کیلئے مفت انٹرنیٹ سروس کا اعلان کردیا



mobilink introduced free internet services for its users -  موبی لنک بازی لے گیا‘ کمپنی نے صارفین کیلئے مفت انٹرنیٹ سروس کا اعلان کردیا
اسلام آباد (عاطف فاروق ڈاٹ کام)پاکستان کی معروف موبائل فون کمپنی موبی لنک نے صارفین کیلئے انٹرنیٹ بالکل فری کر دیا ہے۔ موبی لنک پاکستان میں صارفین کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے والی پہلی ٹیلی کام کمپنی بن گئی ہے۔ موبی لنک
کی جانب سے صارفین موبی لنک کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے مفت انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔ موبی لنک اور مشہورآئی ٹی کمپنی وی کام کے درمیان اس سلسلے میں لاہور میں ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے۔معاہدے کے تحت موبی لنک کے صارفین بنا بیلنس کے بھی انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کر سکیں گے۔اس کیلئے بس صارفین کو مفت اں ٹرنیٹ کی سہولت کے استعمال کیلئے وی کام کی موبائل ایپ اپنے موبائلز میں انسٹال کرنا ہوگی۔ جبکہ یہ سہولت دوسری کمپنیوں کے صارفین کو بھی حاصل ہوگی۔


Widget is loading comments...