Breaking News

فاٹا کو سپریم کورٹ کے دائرہ کار میں لانا فاٹا کے عوام کی بنیادی ضرورت تھی : ڈاکٹر مبشر احمد



فاٹا کو سپریم کورٹ کے دائرہ کار میں لانا فاٹا کے عوام کی بنیادی ضرورت تھی : ڈاکٹر مبشر احمد
بھلوال(عاطف فاروق ڈاٹ کام) ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مبشر احمد نے کہا ہے کہ فاٹا کو سپریم کورٹ کے دائرہ کار میں لانا فاٹا کے عوام کی بنیادی ضرورت تھی جماعت اسلامی نے اس ضمن میں اپنا فعال کردار ادا کیا ہے یہ بات انہوں نے جماعت
اسلامی کے منعقدہ ماہانہ اجلاس میں گفتگو کر تے ہوئے کیا اجلاس میں ملک بشیر اعوان ، چوہدری محمد نذیر ہنجراء امیرپی پی 29 ،چوہدری ارشدسیکرٹری پی پی 29،حفیظ اللہ گوندل ضلعی سیکرٹری اطلاعات ،مہر فلک شیر لک ،ضیاء الرحمن ،رانا خورشید ،مولانا خالد ،مہراشرف ،ملک ضیاء اللہ ،ملک توصیف اشرف شریک
Dr. Mobashar Ahmed Sargodha - ڈاکٹر مبشر احمد
تھے اجلاس میں تنظیمی امور جا جائزہ لیا گیا اور انتخابات 2018اورالخدمت فاونڈیشن کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کر تے ہوئے ڈاکٹر مبشر احمد گجر نے کہا کہ ملک پاکستان کے عوام اس وقت بے سکونی کا شکار ہیں ملک میں کرپشن کے کھیل کھیلا جارہا ہے عوام کو چاہیے کہ وہ اب باشعور ہوں اوراپنے اچھے برے کی تمیز کی پہچان کریں اگر یہ سلسلہ یونہی برقراررہا اور عوام روائتی سیاستدانوں کے دامن سے چمٹے رہے تو نہ تو ملک سے بیروزگاری ختم ہوسکتی ہے اور نہ ہی پاکستان کو درپیش دیگر مسائل کا خاتمہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوام کی جان ایسے سیاستدانوں سے چھڑوانے کیلئے اپنا فرض کئے ہوئے ہے ۔


Widget is loading comments...