Breaking News

بھلوال: معتبر سیاسی جماعت کا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے لائحہ عمل طے



بھلوال: معتبر سیاسی جماعت کا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے لائحہ عمل طے
بھلوال (عاطف فاروق ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی تحصیل بھلوال کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس 5فروری یوم یکجہتی کشمیرکے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیاگیا اجلاس کی صدارت ضلعی امیر جماعت اسلامی سرگودہا ڈاکٹر مبشر احمد گجر نے کی تفصیلات کے
مطابق جماعت اسلامی تحصیل بھلوال کی سیاسی کمیٹی کا ایک اجلاس ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مبشر احمد گجر کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ملک عبدالمنعم اعوان ،چوہدری محمد نذیر ہنجراء ،چوہدری میسراحمد گجر ،حفیظ اللہ گوندل ،مولانا ضیاء الرحمن سمیت دیگران شریک تھے اجلاس میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں پروگرام طے گئے جس کے تحت 5فروری کو شہر بھلوال میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیاجائیگا اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کر تے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مبشر احمد نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور انکی جدوجہد آزادی میں پاکستانی عوام بھی انکے ساتھ ہیں مگر ہرسال حکومت کو یہ باورکروایا جاتا ہے کہ کشمیر کے معاملہ پر وہ اقوام متحدہ میں ٹھوس موقف اپنائے تاکہ ہندوستانی تسلط سے کشمیریوں کو نجات حاصل ہوانہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جرات،ہمت سے کام لیتے ہوئے میدان عمل میں نکل کر عوام کے شعورکو بیدارکرناہے ہم حکومت وقت سے یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں اسلامی قوانین کے مطابق قانون سازی کی جائے تاکہ آئے روز ڈکیتی ،قتل اورزیادتی جسے واقعات کی روک تھام ہوسکے اورعوام سکھ کا سانس لیں ۔
bhalwal: jamat e islami tehsil bhalwal meeting for 5 february youm e kashmir- بھلوال: معتبر سیاسی جماعت کا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے لائحہ عمل طے