Breaking News

کوئٹہ چرچ پر حملے کے بعد سرگودھا میں مسیحی عبادت گاہوں کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی



sargodha-police-strengthened-the-security-of-churches-کوئٹہ چرچ پر حملے کے بعد سرگودھا میں مسیحی عبادت گاہوں کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی
سرگودھا(عاطف فاروق ڈاٹ کام )کوئٹہ چرچ پر حملے کے بعد مسیحی عبادت گاہوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چرچ حملے کے بعد سرگودہا میں مسیحی عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کر
دیا گیا ہے اس سلسلہ میں ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کیطرف سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں واقع چرچ اور مسیحی عبادت گاہوں کا دیگر حساس اداروں کے ساتھ ملکر سیکورٹی انتظامات کو چیک کریں گے اور رپورٹ ڈی پی ا و آفس بھجوائیں گے اس کے ساتھ ساتھ منتظمین کے ساتھ میٹنگ کرکے تجاویز حاصل کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ محافظ اسکواڈ ، موبائلز تھانہ کی گشت کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں ضلع بھر میں اہم مقامات پر گشت کناں رہیں گی۔ سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر کرنے کیلئے اہم چرچ ہائے پر واک تھروگیٹس لگائے جائیں گے۔ جبکہ داخل ہونے والے تمام اشخاص کی میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعہ تلاشی لی جائے گی اور موبائل کیم کے ذریعہ لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ضلع اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پٹرولنگ پولیس اور ضلع پولیس کی خصوصی ناکہ بندی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری نے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ملازمان کو ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دینے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔اس سلسلہ میں عوام الناس کو چاہیے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی میں پولیس کا ساتھ دیں۔