Breaking News

دس دسمبر سے بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی


rain in pakistan - 10دسمبر سے بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
کوئٹہ ( عاطف فاروق ڈاٹ کام)ملک بھر میں 4دن مسلسل بارشیں، ایک اور سلسلہ برسنے کو تیار،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی،بارشوں سے ملک بھر میں خشک سالی کا خاتمہ ہوگا،بلوچستان سمیت ملک بھر میں 10 دسمبر سے بارش اور
برفباری کا امکان اور یہ سلسلہ 4 دن تک جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق بلوچستان سمیت ملک بھر میں خشک سالی کا خاتمہ ہو کر 10 دسمبر سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو نے کا امکان ہے اور یہ سلسلہ چار دن تک جاری رہ سکتا ہے بلوچستان کے مختلف علاقوں، زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی اور رودملازئی میں برف باری کا امکان ہے۔