Breaking News

شوگر ملز کو کسانوں کا استحصال نہیں کرنے دیا جائیگا : صوبائی وزیر صنعت و تجارت شیخ علاؤ الدین



provincial-minister-for-industry-and-commerce-sheikh-alao-ud-din-visited-sargodha- شوگر ملز کو کسانوں کا استحصال نہیں کرنے دیا جائیگا : صوبائی وزیر صنعت و تجارت شیخ علاؤ الدین
سرگودہا(عاطف فاروق ڈاٹ کام) صوبائی وزیرصنعت و تجارت شیخ علاو الدین نے کہا کہ حکومت شوگر ملو ں کو ایکسپورٹ ریلیف کے علاوہ 19ارب روپے کی سبسڈی اور حکو متی احکا مات پر مکمل عمل درآمد کر نے واکی ملو ں سے تین لا کھ میٹرک ٹن
چینی خرید ے گی تاکہ کسا نو ں کے مسا ئل کو حل کیا جا سکے اور ان کو محنت کا پورا پھل مل سکے۔ حکو مت چینی کی برآمد پر 10روپے 70پیسے ملز ما لکا ن کو سبسڈی بھی دے رہی ہے ۔ پاکستان ٹریڈنگ کا رپو ریشن کو تین لا کھ ٹن چینی خر ید نے کا ٹارکٹ دیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر ٹارگٹ کو بڑ ھا بھی دیا جا ئے گا۔ حکو مت کی پو ری کو شش ہے کہ کا شتکا ر ں کو ان کا پورا حق مل سکے۔ اس امر کا اظہار انہو ں نے آج سرگودہا کی چاروں شوگر ملز پاپو لر، نو ن العربیہ اور چشتیا ن ملز کے دوروں کے موقع پر کا شتکاروں اور ملز انتظامیہ کے اجلا سوں سے خطاب کر تے ہو تے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیا قت علی چٹھہ ، ایم پی اے سردار بہادر عباس میکن ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل آصف اقبال ، اے سی کو ٹ مو من ، بھلو ال ، شا ہپور، ڈی او انڈسٹریز دانش طاہر کے علا وہ کا شتکا روں کے نما ئند ے سمیت متعلقہ محکمو ں کے افسران بھی مو جو د تھے۔صوبائی وزیرنے کہا کہ حکو مت کی پالیسی کے مطا بق کا شتکا روں کو 180روپے فی من گنے کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے گا۔انہوں نے ملز انتظامیہ کو واضح پیغام دیا کہ کسانوں سے گنے کی خریداری کے دوران کٹوٹی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔ انہو ں نے ڈپٹی کمشنر کو سی پی آرکے اجراء کو یقینی بنانے اور کٹوتی کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ۔ انہو ں نے معیار کی آڑ میں کسانو ں کی بلیک میکنگ کا نو ٹس لیتے ہو ئے ملز انتظامیہ کو کسان کا صاف گنا علیحدہ کر کے خرید نے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکو مت کیلئے کسان اور ملزمالکان دونوں اہمیت کے حامل ہیں اور وہ کسی کا بھی نقصان نہیں چاہتی۔ ملو ں نے ما ضی میں چینی کی گرانفروشی کے زریعہ بھر پور منا فع کما یا ہے اب انہیں کسا نو ں کو ریلیف کے لئے اپنا دامن کھولنا چاہیے جو رضا ئے الہی کا بھی سبب بنے گا۔ دورہ کے دوران گنے کے کا شتکاروں نے ملو ں کی طرف سے حکو مت کے مقررہ نر خوں سے ادائیگی میں تا خیر نا پ تول میں کٹوتی اور سی پی آر جا ری نہ کر نے کی شکا یا ت کیں جس پر صوبائی وزیر نے ان شکا یا ت کو فوری ختم کر نے کی یقین دہا نی کر ائی۔ انہو ں نے ملز انتظامیہ پر واضح کیا کہ وہ کسانو ں سے180 روپے فی من گنا کی خرید اری اور سی پی آر کے سو فیصد موقع پر اجراء اور بروقت ادائیگی کے پا بند ہیں اور اس پر کسی صورت سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو بتا یا کہ ضلع بھر میں گنے کے کاشتکا روں کا استحصال کرنے والے میڈ ل مین کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے ۔ اسی طرح غیر قا نو نی کنڈوں کے خلا ف سخت اقدامات اٹھا ئے گئے ہیں۔جبکہ ملز کے کنڈوں کی بھی ما نیٹرنگ کی جا ئے ہے اور ضلعی انتظامیہ نے ہر ملز کے کنڈوں پر اپنے ریو نیو افسرا ن کو چوبیس گھنٹوں کے لئے مقرر کر رکھاہے۔
provincial-minister-for-industry-and-commerce-sheikh-alao-ud-din-visited-sargodha- شوگر ملز کو کسانوں کا استحصال نہیں کرنے دیا جائیگا : صوبائی وزیر صنعت و تجارت شیخ علاؤ الدین