Breaking News

رائے ونڈ جاتی امراء میں محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد‘ نواز شریف خود لنگر تقسیم کرتے رہے


Ex Prime Minister of Pakistan Mian Muhammad Nawaz Sharif distributing Langar in Mehfil e Milad Mustafa at Jati Umra Raiwind - نواز شریف محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ میں لنگر تقسیم کرتے ہوئے
رائیونڈ (عاطف فاروق ڈاٹ کام )سابق وزیراعظم نوازشریف کی رائیونڈ میں رہائش گاہ جاتی امراء میں میلادالنبی ﷺ کے موقع پر محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں نوازشریف نے شرکاء میں اپنے ہاتھوں سے لنگر تقسیم کیا۔تفصیلات کے مطابق جاتی
امراء میں محفل کے اختتام کے بعد شرکاء کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیاہے جس دوران نوازشریف نے لنگر کی تقسیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خود کھانا تقسیم کرتے ہوئے نظر آ ئے۔محفل میلادالنبیﷺ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ن لیگ کے رہنماوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ مریم نوازشریف نے دو روز قبل اپنے ٹویٹر پیغام میں جاتی امراء کی تصاویر بھی جاری کیں تھیں جس میں جاتی امراء کو برقی قمقموں کے ساتھ انتہائی خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر پورے ملک میں محفل اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں جلوس بھی نکالے گئے اور کھانے کا وسیع پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔
Ex Prime Minister of Pakistan Mian Muhammad Nawaz Sharif distributing Langar in Mehfil e Milad Mustafa at Jati Umra Raiwind - نواز شریف محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ میں لنگر تقسیم کرتے ہوئے