Breaking News

سرگودھا: بینک منیجرز کو سیکیورٹی بہتر بنانے اور اے ٹی ایم مشین فراڈمتعلق موثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری


DPO Sargodha directed bank managers to strengthen their security - سرگودھا: بینک منیجرز کو سیکیورٹی بہتر بنانے اور اے ٹی ایم مشین فراڈمتعلق موثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری
سرگودھا(عاطف فاروق ڈاٹ کام) سٹی ایریا کے تمام بینکوں کو سیکیورٹی وارننگ جاری کردی گئی ‘ ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری نے بینکوں کو اپنی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے اور اے ٹی ایم کے ذریعے ہونے والے فراڈز سے بچانے کے لئے
موثر پالیسی بنانے کی ہدایات جاری ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک خدا بخش کے ساتھ تھانہ سٹی ایریا میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت سٹی ایریا میں بینکوں کی 73 برانچز کام کررہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ نصب شدہ اے ٹی ایم مشین سے عوام استفادہ کرتے ہیں لیکن کچھ شرپسند اور دھوکہ باز عناصر نے عوام کو دی گئی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہیجو کہ اے ٹی ایم مشین سکیمنگ ڈیوائس نصب کردیتے ہیں ، صاف جب انجانے میں جب رقم نکلوانے کے لئے اے ٹی ایم استعمال کرتا ہیہ تو اس کا سارا ڈیٹا ڈیوائس کے ذریعہ شرپسند عناصر کے ہاتھ آجاتا ہے جس کے ذریعے وہ اس صارف کے اکاؤنٹ میں جمع شدہ رقم نکال لیتے ہیں یوں معصوم شہریوں کو پتا بھی نہیں چلتا اور وہ اپنے قیمتی سرمائے سے محروم ہوجاتے ہیں ۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری نے تمام بینکوں کے برانچ منیجرز کو اپنی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے برانچ منیجرز کو تنبیہ کی ہے کہ چھٹیوں کے دوران بھی خصوصی دیوٹیاں لگائی جائیں تاکہ عوام کو لٹنے سے بچایا جاسکے ۔ ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں سرگودھا پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور شرپسند عناصر سے نپٹنے کے لئے ہر دم تیار ہے ۔