Breaking News

سرگودھا:بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 141ویں یوم پیدائش اور کرسمس کی خوشی میں تقریبات کا انعقاد



25-december-quaid-e-azam-day-and-christmas-celebrations-in-sargodha-سرگودھا:بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 141ویں یوم پیدائش اور کرسمس کی خوشی میں تقریبات کا انعقاد
 سرگودہا ( عاطف فاروق ڈاٹ کام )پی ایچ ا ے سرگودہا کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 141 یوم پیدائش اور کرسمس کی خوشی میں خوشاب اور لوئر جہلم کینال پل پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمانان
خصوصی کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب ‘ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز تھیں۔ دیگر شرکاء میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے جاوید نسیم ‘ فادر مختار عالم ‘سابق اقلیتی ایم پی اے نوید چوہدری ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ ا ے طاہر جمیل ‘ پرویز شالی ‘ عرفان بٹ ‘ مسیحی برادری ‘ کونسلر اور معززین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب میں 20 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا جبکہ بھاری آتش بازی کی گئی ۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ایل جے برج کی خوبصورت برقی قمقموں اور روشنیوں سے سجایا گیا ۔ قائد اعظم محمدعلی جناح کی پیدائش کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفےئر اینڈ بیت المال سرگودہا نے ایس او ایس چلڈرن ویلج سرگودہا میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر اینڈ بیت المال سرگودہا افتخار احمد چیمہ ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر اینڈ بیت المال سرگودہا ناصر محمود چیمہ ‘ سوشل ویلفےئر آفیس نادیہ مثل شاہ ‘ ثنا ء رؤف ‘ سٹاف یو سی ڈی پراجیکٹ سرگودہا ‘ ڈائریکٹر ایس او ایس چلڈرن ویلج سرگودہا کشور درانی ‘ ایڈوائزری باڈی ایس او ایس چلڈرن ویلج کرنل صادق ‘ کرنل ظفر اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔تقریب میں بچوں نے ملی نغمے او رتقریریں پیش کیں۔ بچوں میں سرٹیفکیٹس او ر تحائف تقسیم کئے گئے ۔
25-december-quaid-e-azam-day-and-christmas-celebrations-in-sargodha-سرگودھا:بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 141ویں یوم پیدائش اور کرسمس کی خوشی میں تقریبات کا انعقاد