Breaking News

شعیب اختر اور محمد عرفان کی باؤلنگ دیکھ کر ڈر لگتا تھا‘ویرات کوہلی کا نجی ٹی وی کے انٹرویو میں انکشاف


شعیب اختر اور محمد عرفان کی باؤلنگ دیکھ کر ڈر لگتا تھا‘ویرات کوہلی کا نجی ٹی وی کے انٹرویو میں انکشاف
نئی دہلی (ہفتہ : 04 نومبر 2017 ء )شعیب اختر سے کبھی سامنا نہیں ہوا لیکن ان کی باؤلنگ سپیڈ دیکھ کر خواہش کیا کرتا تھا کہ کبھی سامنا نہ ہو، محمد عرفان کی گیندیں سمجھ نہیں آئیں، کئی مرتبہ زوردار شاٹ لگانے کی کوشش کی مگر میرا بلا گیند کو نہ چھو
سکا، بھارتی کپتان و بلے باز ویرات کوہلی کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ویرات کوہلی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی باؤلرز شعیب اختر اور محمد عرفان کو کھیلنے سے احتراز کرتا تھا۔ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی شعیب اختر کا سامنا نہیں کیا لیکن ان کے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں جب ان کی باؤلنگ دیکھا کرتا تھا تو اپنے بارے میں سوچتا تھا کہ اگر کبھی سامناہوا تو نان اسٹرائیکنگ اینڈ پر ہی بچت میں رہوں گا ، گیندوں کا سامنا نہیں کرنا۔ ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میچ سے قبل ہمارے بیٹنگ کوچ نے ہمیں خصوصی طور پر ایک فٹ کا سٹول رکھ کر اس پر کھڑے ہو کر باؤلنگ کروائی تاکہ ہم محمد عرفان کی باؤلنگ کو کھیلنے کے قابل ہو سکیں۔ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بنگلو ر میں کھیلے گئے ایک ٹی ٹونٹی میچ کے دوران جب میرا سامنا محمد عرفان سے ہوا تو میرا ساتھی بیٹسمین مجھے کہہ رہا تھا کہ گیند باؤنس ہو رہی ہے اس کو کٹ کھیلو مگر میں نے ان کی گیند پر پْل شاٹ کھیلنے کی کوشش کی اور گیند میرے بلے سے تقریباََ 20انچ اوپر سے گزر گئی اور مجھے ان کی گیند سمجھ ہی نہیں جس پر میرے ساتھی بیٹسمین نے ایک بار پھر مجھے کہا کہ وہ لمبا ہے گیند باؤنس ہو رہا ہے اس کو کٹ کھیلو، میں نے پھر اس کی بات پر عمل کرتے ہوئے جب دوسری گیند پر کٹ کھیلنے کی کوشش کی تو گیند ایک بار پھر میرے بلے کے اوپر سے گزر گئی جس پر میرا ساتھی بیٹسمین فوراََ بولاکہ رہنے دوتم نان اسٹرائیکنگ اینڈ پر ا?جاؤ، میں نے ان سے کہا کہ میری ہائیٹ کم ہے ، میں گیند تک پہنچ ہی نہیں پا رہا۔