Breaking News

خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کا پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ‘سرگودھا کا سپاہی شہید‘5 دہشتگرد ہلاک


خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کا پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ‘سرگودھا کا سپاہی شہید‘5 دہشتگرد ہلاک
سرگودھا (ہفتہ 11 نومبر 2017 ء) افغانستان کی سرحدی حدود سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سرگودھا کا ایک سپاہی شہید ہوگیا ۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی سے 5 دہشت گرد مارے گئے ۔ تفصیل کے
مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی کی راجگال وادی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سرگودھا کی تحصیل شاہ پور کا رہائشی محمد الیاس شہید ہوگیا ۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 4 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ حال ہی میں قائم کی گئی ہے ۔