Breaking News

سرگودھا کو سرسبزوشاداب اور خوبصورت شہر بنانے کیلئے ضلعی حکومت نے گرینڈ پلان تیار کرلیا


سرگودھا کو سرسبزوشاداب اور خوبصورت شہر بنانے کیلئے ضلعی حکومت نے گرینڈ پلان تیار کرلیا
سرگودہا (بدھ : 08 نومبر 2017 ء )ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے کی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہاکہ پی ایچ اے شہر کی خوبصورتی کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ۔ ضرورت ا س امر کی ہے کہ شہر میں گرین بیلٹس اور
دیگر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔ وہ آج پی ایچ اے کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں رانا شاہد عمران ‘ شفیق الرحمان نیازی ‘ میاں طاہر جمیل اور رانا جمیل اختر کے علاوہ پی ایچ اے کے دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ کمپنی باغ کی تزئین وآرائش پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے اجراجات ہو رہے ہیں جس سے کمپنی باغ واک اینڈ ٹریک اور لائٹنگ کے علاوہ دیگر منصوبے شامل ہیں ۔ اجلاس میں لاہور روڈ کی تزئین وآرائش ‘ٹاہلی چوک میں گلاس ہاؤس کی تعمیر ‘ موجودہ نرسری کی اپ گریڈیشن ‘ جناح ہال کی عمارت پر ایل ای ڈی لائٹس لگانے ‘ پی ایچ اے کی بیرونی دیوار کی خوبصورتی کے علاوہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سرگودہا شہر میں تین پارکس کی بحالی ‘ تین پلوں پر لائٹس کی تنصیب ‘ تین چوکوں کی تعمیر ‘ پی ایچ ا ے کی نرسری کا قیا م ‘لاہور روڈ ‘ کلب روڈ ‘ ڈگری کالج چاندنی چوک او رقینچی موڑ سے جناح کالونی گرین بیلٹس اور خوبصورتی کیلئے پروگرام شامل ہیں۔ اسی طرح جنرل بس سٹینڈ میں لان کی ڈویلپمنٹ ‘الیکٹرک پول او رلائٹس لگانے کی سکیمیں بھی پی ایچ اے کے پروگرام میں شامل ہیں ۔ نیز باب سرگودہا کاقیام ‘ خوشاب کینال برج ‘ 78پل ‘ ساہیوال پارک اور شہباز پارک کی تعمیر بھی پی ایچ اے کے منصوبوں کاحصہ ہے ۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سموگ پر کنٹرول کیلئے پی ایچ اے کو شہر میں درختوں پر پانی کے چھڑ کاؤ کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔
سرگودھا کو سرسبزوشاداب اور خوبصورت شہر بنانے کیلئے ضلعی حکومت نے گرینڈ پلان تیار کرلیا