Breaking News

نادرا نے فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں شناختی کارڈ و پاسپورٹ بنانے کیلئے ون ونڈو سروس کا آغاز کردیا


نادرا نے فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں شناختی کارڈ و پاسپورٹ بنانے کیلئے ون ونڈو سروس کا آغاز کردیا
    سرگودہا (عاطف فاروق ڈاٹ کام )ڈپٹی ڈائرےکٹر نادرا زونل آفس سرگودہا محمد بلال نے کہا ہے کہ سرگودہا کے شہرےوں کےلئے نادرا کے انقلابی ا قدامات کے تحت فاسٹ ٹرےک کےٹگری مےں اسمارٹ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے
کےلئے ون ونڈو آپرےشن کا آغاز ہو چکاہے ۔ اس پر وگرام کے تحت ا ےک ہی چھت کے نےچے اسمارٹ کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل ہوگی ۔ محمد بلال نے بتاےا ہے کہ سرگودہا شہر مےں نادرا نے پہلے سے قائم شدہ چار شناختی کارڈ کے دفاتر پر سائلےن کے بڑھتے ہوئے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے نادرا نے عوام کی سہولت کےلئے اےگزےکٹو نادرا رجسٹرےشن سنٹر اور اےگزےکٹو پاسپورٹ آفس شےر زمان ٹا ¶ن‘ توحےد پلازہ کوئےنز روڈ پر قا ئم کر دہ دفاتر مےں کام کا آغاز کر دےاہے جہاں پر سا ئلےن بغےر قطار اور انتظار کے اےک ہی چھت کے نےچے اپنا شناختی کارڈ ‘ فارم ب ‘ فےملی رجسٹرےشن سرٹےفکےٹ او رپاسپورٹ فاسٹ ٹرےک کےٹگری مےںپراسےس کرواسکےں گے ۔ اس کے علاوہ نئے قائم کردہ دفاتر مےں ون ونڈو آپرےشن کی سہولت کے تحت درخواست دہندہ کو اےک ہی کا ¶نٹر پر مہےا کی گئی سہولےات مےں ٹوکن کاجاری ہونا ‘ فوٹو اسٹےشن ‘ فنگر پرنٹس ‘ فارم کی ڈےٹا انٹری ‘ پرنٹ اسٹےشن ‘ فارم کی وصولی وار تےار شدہ شناختی کارڈ پاسپورٹ کی ڈلےوری جےسی سہولےات شامل ہےں ۔ اس کے علاوہ پاسپورٹ کی فےس جمع کروانے کےلئے بےنک کاونٹر دفتر کے اندر ہی قائم کےا گےاہے ۔ پاسپورٹ سے متعلقہ ضروری دستاوےزات کی فوٹو کاپی کروانے کےلئے دفتر کے اندر فوٹو کاپی مشےن بھی مہےا کر دی گئی ہے ۔نادرا کا مستعد اود رتجربہ کار عملہ پےشہ وارانہ مہارت کے ساتھ عوام کی خدمت کےلئے صبح نوبجے سے شام پانچ بجے تک دفتر مےں موجود ہو گا ۔ سرگودہا کے شہرےوںنے نادرا کے اس اقدام کو سراہا ہے جس کی و جہ سے اب سائلےن لمبی قطاروں او ررش سے بچ کر اپنا ا سمارٹ کارڈ اور پاسپورٹ اےک ہی جگہ سے باعزت اور باوقار طرےقے سے بنوا سکےں گے۔