Breaking News

بہترین کارکردگی پر پولیس افسران کو انجمن تاجران کیطرف سے نقد انعامات دیدئے گئے


بہترین کارکردگی پر پولیس افسران کو انجمن تاجران کیطرف سے نقد انعامات دیدئے گئے
بھلوال (عاطف فاروق ڈاٹ کام) مرکزی انجمن تاجران بھلوال کی جانب سے ایس ایچ او سٹی حاجی ملک فاروق حسنات اور سب انسپکٹر احمد یار کو بہتر کارکردگی پر شیلڈ اور نقد انعام سے نواز تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران بھلوال کی جانب
سے ڈکیتی کی وارداتوں کو ٹریس کرنے اور بہترکارکردگی پیش کرنے پر انجمن تاجران بھلوال کے صدر حاجی مرزا خالد محمود نے ایس ایچ او سٹی حاجی ملک فاروق حسنات کو آرپی او سرگودہا اخترعباس اور ڈی پی او سہیل چوہدری کی موجودگی میں شیلڈاور نقد انعام مبلغ 25ہزارروپے اورسب انسپکٹر احمد یار کو شیلڈ اورنقد رقم 10ہزار روپے بطور انعام عطاءکئے اس موقع پر انجمن تاجران کے سرپرست اعلی حاجی خواجہ ادیب ناصر ،سینئرنائب صدر اول الحاج ریحان احمد بٹ ،سینئر نائب صدر خواجہ بابر شفیق ،الحاج محمود کھرکھربھی موجود تھے ۔