Breaking News

کرپشن کے ناسور کیوجہ سے پاکستان ترقی میں دیگر ممالک سے پیچھے رہ گیا ہے : عاصم رضا


anti corruption deartment sargodha
سرگودھا(عاطف فاروق ڈاٹ کام)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاصم رضا کی نورپور تھل میں کھلی کچہری ‘ کھلی کچہری کے شرکاءکو ادارے کے قیام کا مقصد وار اینٹی کرپشن میں درخواست دینے کے طریقہ کار سے عوام کو آگاہ کیا ۔ تفصیلات کے
مطابق عاصم رضا،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نورپور تھل میں کھلی کچہری لگائی ، کھلی کچہری میں ضلع خوشاب کی عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران ریجنل ڈائریکٹرا ینٹی کرپشن سرگودھا نے عوام کے مسائل سنے اور اُن کو موقعہ پر حل کیا۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان باقی ممالک سے ترقی میں پیچھے رہ گیا ہے۔کرپشن کے خاتمہ کے لیے میرے دفتر کے دروازے تمام افراد کے لیے کھلے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع خوشاب میں بھی ہمارا ڈپٹی ڈائریکٹر اور تھانہ اینٹی کرپشن ہے آپ وہاں پر بھی جا کر کرپشن کے خلاف درخواست دے سکتے ہیں اور رشوت خور کے خلاف ریڈ کروا کے اُسے رنگے ہاتھوں گرفتار کروا سکتے ہیں۔ مزید برآں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اینٹی کرپشن کے ادارے کے قیام کا مقصد اور اینٹی کرپشن میں درخواست دینے کے طریقہ کار سے عوام کو آگاہ کیا۔ آخر میںنورپورتھل کی عوام نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کا شکرایہ ادا کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
سرگودھا(عاطف فاروق ڈاٹ کام)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاصم رضا کی نورپور تھل میں کھلی کچہری ‘ کھلی کچہری کے شرکاءکو ادارے کے قیام کا مقصد وار اینٹی کرپشن میں درخواست دینے کے طریقہ کار سے عوام کو آگاہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق عاصم رضا،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نورپور تھل میں کھلی کچہری لگائی ، کھلی کچہری میں ضلع خوشاب کی عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران ریجنل ڈائریکٹرا ینٹی کرپشن سرگودھا نے عوام کے مسائل سنے اور اُن کو موقعہ پر حل کیا۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان باقی ممالک سے ترقی میں پیچھے رہ گیا ہے۔کرپشن کے خاتمہ کے لیے میرے دفتر کے دروازے تمام افراد کے لیے کھلے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع خوشاب میں بھی ہمارا ڈپٹی ڈائریکٹر اور تھانہ اینٹی کرپشن ہے آپ وہاں پر بھی جا کر کرپشن کے خلاف درخواست دے سکتے ہیں اور رشوت خور کے خلاف ریڈ کروا کے اُسے رنگے ہاتھوں گرفتار کروا سکتے ہیں۔ مزید برآں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اینٹی کرپشن کے ادارے کے قیام کا مقصد اور اینٹی کرپشن میں درخواست دینے کے طریقہ کار سے عوام کو آگاہ کیا۔ آخر میںنورپورتھل کی عوام نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کا شکرایہ ادا کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔