Breaking News

سرگودھا: منشیات فروش کو بچاتے تھانیدار اور کانسٹیبل خود پھنس گئے


logo of sargodha police
سرگودھا (جمعرات : 02 نومبر 2017 ء ) منشیات فروش کو تحفظ فراہم کرنے اور اس کے خلاف سابقہ گواہی سے منحرف ہونے پر تھانیدار اور کانسٹیبل خود قانون کی زد میں آگئے ، پولیس کے مطابق اے ایس آئی اعجاز حسین اور محمد اقبال نے نیامت
مسیح جو کہ منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار ہے کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ ملی بھگت کرکے عدالت میں گواہی دینے سے انکار کردیا اور سابقہ بیان سے منحرف ہوگئے جس کا نوٹس لئے جانے کے بعد ڈی پی او کے حکم پر دونوں پیٹی بند بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔