Breaking News

ضلع سرگودھا میں تالہ توڑ گروپ متحرک ‘ عوام لاکھوں روپے کی نقدی و اشیاء سے محروم


ضلع سرگودھا میں تالہ توڑ گروپ متحرک ‘ عوام لاکھوں روپے کی نقدی و اشیاء سے محروم
سرگودھا ۔۔۔۔۔ضلع سرگودھا میں تالہ توڑ گروپ متحرک ہوگیا ہے جو مختلف مقامات ، دکانوں اور مکانوں کے تالے توڑ کر لوگوں کو نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کردیتا ہے ۔ چک نمبر 78 شمالی میں تالہ توڑ گروپ نے وارث علی نامی شخص
کے گھر تالے توڑ کر ہزاروں کی نقدی ، قیمتی سامان اور لائسنسی اسلحہ چوری کرلیا ۔ بھیرہ کے رہائشی محمد سعید کی دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں کی نقدی اور قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔ چک نمبر 36 شمالی میں تالہ گروپ کے نامعلوم ملزمان دکان کے تالے توڑ کر 4 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے اڑے ۔ چکیاں پھلروان کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے حویلی کے گیراج میں کھڑی محمد اعجاز کی دس لاکھ روپے مالیت کی کار چوری کرلی ۔ چک رامداس میں بیوہ خاتون پروین اختر کے گھر نامعلوم افراد نے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا ۔