Breaking News

ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت چٹھہ نے ٹرسٹ پلازہ میں ناجائز تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کردی


ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت چٹھہ نے ٹرسٹ پلازہ میں ناجائز تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کردی
سرگودھا ۔۔۔۔۔انتظامیہ نے ٹرسٹ پلازہ سرگودھا میں تجاوزات کی بھرمار کا نوٹس لے لیا ، تجاوزات ختم کرنے کے لئے آپریشن کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر میں قائم ٹرسٹ پلازہ میں تاجروں نے راستوں پر قبضے کرکے وہاں پر
پختہ تجاوزات قائم کررکھی ہیں ۔ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ نے ٹرسٹ پلازہ کا دورہ کیا اور تجاوزات دیکھ کر انتہائی برہمی کا اظہار کیا اور ٹرسٹ پلازہ کی انتظامیہ کو یونین کے ساتھ مشاورت کرکے آپریشن کی ہدایات جاری کردیں جس پر ٹرسٹ پلازہ کی انتظامیہ نے تاجروں کو از خود تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن پھر بھی تجاوزات ختم نہ ہوئیں تو ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ٹرسٹ پلازہ کی انتظامیہ کو تجاوزات ختم نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔