Breaking News

محکمہ قومی بچت کی طرف سے ایک لاکھ روپے کے پریمیئر پرائز بانڈ کے اجراء کا امکان


Features of National Savings Premier Prize Bonds Rs. 100000
اسلام آباد ۔۔۔۔۔ قومی بچت (نیشنل سیونگز ) کا محکمہ پاکستان میں بچتوں کے فروغ کے لئے مصروفِ عمل ہے ۔ حال ہی میں قومی بچت نے حیرت انگیز اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق ادارہ قومی بچت حکام کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ روپے والے بانڈز
ماہانہ منافع تو ملے گا ہی اب اس بانڈ کو خریدنے والا انعام کا حق دار بھی ہو گا، جس کا اعلان بذریعہ قرعہ اندازی ہو گا۔ایک لاکھ روپے کے پریمیئر پرائز بانڈ سے قبل محکمہ قومی بچت گزشتہ سال چالیس ہزار روپے مالیت کے پریمئر پرائز بانڈ کا اجراء کرچکا ہے جس میں انعام کے ساتھ ساتھ منافع بھی دیا جاتا ہے ۔ جبکہ اب صارفین کے پرزور اصرار پر ایک لاکھ روپے کا پریمئر پرائز بانڈ کا اجراء کئے جانے کا امکان ہے ۔قومی بچت کی جانب سے جاری کئے جانے والے پریمئر پرائز بانڈ کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ پرائز بانڈ خریدار کے اپنے نام پر رجسٹرڈ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ قومی بچت کا ادارہ شہدا ویلفیئر اکاؤنٹ اور معذور افراد کے لیے بہبودسیونگ سرٹیفیکیٹ بھی جلد شروع کرنے والا ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی سرمایہ کاری کے حوالے سے پرکشش سکیم بھی بہت جلد شروع کی جائے گی۔ ادارہ قومی بچت کے حکام کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایات کے مطابق بہبود اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر ٹیکس ختم کرنے کے لیے فنانس ایکٹ میں بھی ترمیم کی جائے گی۔