Breaking News

سرگودھا: محکمہ صحت کے ملازمین خود بیمار : سینکڑوں ملازمین شوگر، ہیپاٹائٹس، بلڈپریشر وغیرہ کے مریض نکلے


سرگودھا: محکمہ صحت کے ملازمین خود بیمار : سینکڑوں ملازمین شوگر، ہیپاٹائٹس، بلڈپریشر وغیرہ کے مریض نکلے
سرگودھا ۔۔۔۔۔محکمہ صحت کے ملازمین خود جان لیوا بیماریوں میں مبتلا پائے گئے ، شوگر ، ہیپاٹائٹس ، بلڈ پریشر و دیگر بیماریوں کے شکار ملازمین ہسپتال میں آنے جانے والوں کے لئے بھی خطرہ بن گئے ۔ محکمہ صحت پنجاب نے تمام اضلاع کے محکمہ
صحت کے ملازمین کی صحت کے بارے میں جانچنے کے لئے مختلف ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کے بعد محکمہ صحت سرگودھا کے 4600 سے زائد ملازمین کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ان ملازمین کے خون ، تھوک اور پیشاب کے نمونے سیکرٹری ڈی ایچ کیو لیبارٹری سے ان کے ٹیسٹ کرائے گئے تو ان میں سے 480 ملازمین شوگر کے مریض نکلے ، جبکہ ہیپاٹائٹس سی کے 250 اور ہیپاٹائٹس بی کے 42 مریض نکلے ۔ اسی طرح بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد بھی تین سو سے زائد نکلی ۔ اس کے علاوہ چند ملازمین دل ، گردے ، انتڑیوں کے انفکیشن اور گلے کے انفکشن میں مبتلا پائے گئے ۔ محکمہ صحت ضلع سرگودھا کے تمام ملازمین کی صحت سے متعلقہ تفصیلی رپورٹ حکومت پنجاب محکمہ صحت کو ارسال کردی گئی ہے ۔