Breaking News

این اے 64 کے عوام کی محبتیں کبھی فراموش نہیں کرینگے : پیر فاروق بہاؤالحق شاہ



we will never forgive the love of people of NA-64: Pir Farooq Bahawal Haq Shah
 بھلوال/ بھیرہ ۔۔۔۔۔این اے 64 کے عوام کی محبتیں کبھی فراموش نہیں کریں گے ، ریلی میں شریک حلقہ بھر کے کارکنان و عہدیداران کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان مسلم لیگ ن پیر فاروق بہاؤالحق
شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ہزاروں کارکنوں کی عظیم الشان ریلی عوام کے دلوں کی دھڑکن میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے کالا شاہ کاکو پہنچی اور اپنے عظیم قائد کا فقید المثال استقبال کیا جس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں عوام کی جوق در جوق شرکت نے ثابت کردیا کہ این اے 64 میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا حلقہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی اپنے قائد کی ہر کال پر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان و عہدیداران لبیک کہیں گے ۔ اس موقع پر پیر فاروق بہاؤالحق شاہ کے ترجمان نے بتایا کہ پیر فاروق بہاؤالحق شاہ کی قیادت میں جانے والی ریلی ضلع سرگودھا میں پہلے نمبر پر قرار دی گئی ہے جو کہ این اے 64 کے محبان پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے ایک اعزاز ہے ۔ 

این اے 64 کے عوام کی محبتیں کبھی فراموش نہیں کرینگے : پیر فاروق بہاؤالحق شاہ