Breaking News

پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ فنی خرابی کے باعث بھاگٹانوالہ میں گرکرتباہ ہوگیا



پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ فنی خرابی کے باعث بھاگٹانوالہ میں گرکرتباہ ہوگیا
 سرگودھا ۔۔۔۔۔پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ سرگودھا میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ زخمی ہو گئے۔نجی نیوز چینل کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ اچانک اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی
جس پر پائلٹس نے کنٹرول سنٹر کو اس خرابی سے متعلق آگاہ کیا۔ایف سیون طیارہ سرگودھاکہ علاقے بھاگٹاانوالہ کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا ،طیارے کے گرنے سے پہلے ہی پائلٹس اس سے نکل گئے تھے جس کے باعث ایک پائلٹ کی ٹانگ جبکہ دوسرے کا بازو ٹوٹ گیا۔پائلٹس کو پی ایف بیس کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔دوسری جانب پولیس اورحساس ادارے کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ فنی خرابی کے باعث بھاگٹانوالہ میں گرکرتباہ ہوگیا