Breaking News

ہفتہ صحت 15 تا 19 اگست تک جاری رہے گا :ہیپاٹائٹس‘شوگر‘ٹی بی وغیرہ کے ٹیسٹ مفت ہونگے



ہفتہ صحت 15 تا 19 اگست تک جاری رہے گا :ہیپاٹائٹس‘شوگر‘ٹی بی وغیرہ کے ٹیسٹ مفت ہونگے
بھلوال۔۔۔۔۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل بھلوال میں بھی 15 سے 19 اگست تک ہفتہ صحت پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف  
بیماریوں ہیپاٹائٹس بی سی ، شوگر ، ٹی بی ، ایڈز سمیت دیگر مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ بالکل مفت کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق تحصیل بھلوال میں ہفتہ صحت کے دو سنٹرز بنائے جائیں گے جن میں پہلا سنٹر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال جبکہ دوسرا سنٹر چک نمبر 10 ایم ایل میں قائم کیا جائے گا جہاں مذکورہ تاریخوں میں آنے والے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ہفتہ صحت پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا جارہا ہے جس کا مقصد عوام تک طبی سہولیات کی فراہمی کا مفت حصول ممکن بنانا ہے


۔