Breaking News

کھیل کے میدان سے بڑی خبر ... ڈیرن سیمی کے اسلام قبول کرنے کی خبریں وائرل ہوگئیں



کھیل کے میدان سے بڑی خبر ... ڈیرن سیمی کے اسلام قبول کرنے کی خبریں وائرل ہوگئیں
لاہور ۔۔۔۔۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے چند روز قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے سٹار کرکٹر ڈیرن سیمی اسلام کی جانب مائل ہورہے ہیں اور امید ہے وہ جلد دائرہ اسلام میں داخل ہوجائیں گے ۔ اس دعوے کے منظر عام پر
آنے کے بعد ہر جانب چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تاہم اب ان چہ مگوئیوں کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے کیونکہ سٹار کرکٹر نے خود میدان میں آکر ان دعوؤں کی تردید کردی ہے ۔ ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’ہمیشہ کے لئے عیسائیت دوست ... یسوع مسیح میرے آقا اور نجات دہندہ ہیں اور مجھے عیسائی ہی رہنے دو ۔‘‘