Breaking News

وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا آئندہ ماہ سرگودھا کا دورہ متوقع




سرگودھا ۔۔۔۔۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف آئندہ ماہ سرگودھا کا دورہ کریں گے اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اس سلسلہ میں انتظامیہ نے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اپنے حلقہ ءانتخابات ساہیوال میں لنگر والا پل کا افتتاح بھی کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بھی ہوں گے ۔