Breaking News

شاہ رخ خان نے اپنے ملازمین کو خوش کردیا ، تحفہ میں کیا چیز دے دی ؟ جان کرآپ بھی دنگ رہ جائینگے



شاہ رخ خان نے اپنے ملازمین کو خوش کردیا ، تحفہ میں کیا چیز دے دی ؟ جان کرآپ بھی دنگ رہ جائینگے

 ممبئی ۔۔۔۔۔شاہ رخ خان جہاں اپنے دوستوں کو قیمتی تحائف دینے کے حوالے سے معروف ہیں وہیں اپنے ملازمین کو نوازنے کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے ویلنٹائن کے موقع پر اپنی خواتین ملازمین کو خصوصی طور پر اپنے دفتر بلوایا جہاں ان سے بالمشافہ ملاقات میں نیک تمناﺅں کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کی تمام خواتین کو تحفے میں گلاب کے پھول ، مہنگے ہینڈ بیگز اور بہترین سمارٹ فونز دئیے ۔ شاہ رخ سے ملاقات اور بعد ازاں قیمتی تحائف ملنے پر ان کی ٹیم کی خواتین ملازمین کی خوشی اس موقع پر دیدنی تھی ۔